بین الاقوامی ایشین اوپن تائیکوانڈو چمپئن شپ کا انعقاد

ویب ڈیسک: پانچویں بین الاقوامی ایشین اوپن تائیکوانڈو چمپئن شپ پاکستان کی میزبانی میں یکم تا 5 نومبر منعقد ہو رہے ہیں۔ تائیکوانڈو اولمپکس میں خصوصی حیثیت کا حامل ہے جو 213 ممالک میں کھیلا جاتا ہے، اس کھیل میں پاکستان نے رجسٹریشن 1977ء میں کرائی۔
پاکستان سپورٹس بورڈ کے ساتھ وابستگی کے بعد سے تائیکوانڈو نیشنل گیمز اور دیگر بین الاقوامی مقابلوں جیسا کہ ساؤتھ ایشین گیمز، ایشین گیمز، اسلامک گیمز اور تمام مارشل آرٹ گیمز کا نمایاں حصہ رہا ہے۔
رواں سال پاکستان یکم تا 5 نومبر 2023 اسلام آباد میں پانچویں بین الاقوامی ایشین تائیکوانڈو اوپن چمپئن شپ برائے سینئر پومسے اور کیوروگی کی میزبانی کرنے جا رہا ہے۔
رواں سال ہونے والی چمپئن شپ میں 27 ممالک کے ساتھ 26 صوبائی اور ریجنل ٹیمیں بھی شرکت کرینگی۔ صدر ایشین تائیکوانڈو یونین اس چمپئن شپ میں شرکت کریں گے۔

مزید پڑھیں:  ژوب، سیکیورٹی فورسز کے آپٔریشنز میں‌ 29 دہشتگرد ہلاک