چارسدہ، اراضی تنازعہ پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، 2 زخمی

ویب ڈیسک: ضلع چارسدہ کے تھانہ تنگی کی حدود گل باغ میں اراضی تنازعہ پر ناخوشگوار واقعہ پیش آیا، فریقین کے مابین فائرنگ سے مسعود ولد غلام نبی نامی شخص جاں بحق جبکہ خاتون سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔
واقعہ کے بعد نعش اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعہ کی ایف آئی آر تھانہ تنگی میں درج کر کے پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  مسجد نبوی میں زائرین کی کثیر تعداد میں حاضری کا سلسلہ جاری