ورلڈ کپ، کیویز کا پاکستان کو جیتنے کیلئے 402 رنز کا ہدف

ویب ڈیسک: آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء کے 35ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو میچ میں کامیابی کیلئے 402 رنز کا ہدف دیا ہے۔ یاد رہے کہ اس میچ پر پاکستان کے ایونٹ کے اگلے راونڈ میں انٹری کا امکان روشن ہو جائیگا۔ بھارتی شہر بنگلورو میں کھیلے جانیوالے ورلڈ کپ کے 35 ویں میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 401 رنز بنائے، اوپنر رچن رویندر نے 108 جبکہ کپتان کین ولیمسن نے 95 رنز کی دلکش اننگز کھِلی۔ اوپنر ڈیوون کانوے 35، ڈیرل مچیل 29، مارک 39، گلین فلپس 41 رنز بنا سکے۔
پاکستان کی جانب سے محمد وسیم جونیئر نے 3، حسن علی، افتخار احمد اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ٹاس کے بعد کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم نے کہا کہ ہم نے پچھلے میچز میں اچھی بولنگ کی۔ کیویز کیخلاف میچ کیلئے ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، اسپنر اسامہ میر کی جگہ فاسٹ بولر حسن علی کو شامل کیا گیا ہے۔
اس موقع پر نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے کہا کہ اچھا ہدف دینے کی کوشش کریں گے، ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  ن لیگ کا پارٹی آئین میں ترامیم کا فیصلہ، کمیٹی تشکیل