اسرائیلی افواج کی ہسپتالوں پر بمباری، 9300 سے زائد فلسطینی شہید

ویب ڈیسک: غزہ کی پٹی پر اسرائیلی افواج کی فضائی، زمینی اور سمندری راستے سے مسلسل پرتشدد بمباری کا 29واں روز جاری ہے۔ اس دوران اسرائیلی قابض فوج نے ہسپتالوں کو بھی نہیں بخشا ، طبی مراکز پر بمباری سے مزید 100 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے، 7اکتوبر سے اب تک شہادتوں کی مجموعی تعداد9300 سے زائد ہو گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق اسرائیلی افواج نے غزہ پٹی میں القدس، الشفاء اور انڈونیشین ہسپتالوں کو نشانہ بنایا، الشفاء میڈیکل کمپلیکس کے گیٹ پر ایمبولینسز کے قافلوں پر اسرائیلی بمباری میں 14 افراد شہید ہوگئے۔
اسرائیل کی جانب سے الشفاء ہسپتال پر حملہ کرکے ایمبولینس کو نشانہ بنانے پرردعمل دیتے ہوئے عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر نے سوشل میڈیا پوسٹ میں مریضوں کو منتقل کرتی ہوئی ایمبولینس پر حملے پر صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طبی عملے اور طبی مراکز کو تحفظ حاصل ہونا چاہیے۔

مزید پڑھیں:  سوشل میڈیا پر وائرل پرچے پرانے ہیں، انکوائری جاری ہے، فیصل ترکئی