کاٹلنگ، گورنمنٹ ہائی سکول پیپل نے رسہ کشی ٹورنامنٹ جیت لیا

ویب ڈیسک: ضلع مردان کے علاقے کاٹلنگ میں رسہ کشی ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس مِیں علاقہ کے عوام نے بہت دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔
ذرائع کے مطابق رسہ کشی ٹورنامنٹ کا فائنل میچ گورنمنٹ ہائی سکول پیپل اور گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کٹی گڑھی کے مابین کھیلا گیا جس میں گورنمنٹ ہائی سکول پیپل نے کامیابی حاصل کرتے ہوئے وننگ ٹرافی پر ہاتھ صاف کر دیا۔

مزید پڑھیں:  گندم سکینڈل : انکوائری رپورٹ آج وزیراعظم کوپیش کی جائے گی