میران شاہ میں وومن ووکیشنل ٹریننگ سنٹر کا قیام

ویب ڈیسک: شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں خواتین کو بلاصلاحیت، ہنرمند اور بااختیار بنانے کیلۓ وومن ووکیشنل ٹریننگ سنٹر قائم کیا گیا ہے جہاں ڈی جی سکلز پروگرام میں مختلف کورسز کا اہتمام کیا گیا ہے۔
سنٹر میں اس وقت 105 خواتین مختلف کورسز جیسے دستکاری اور سلائی کڑاہی میں 25، امبرائیڈی 25، ٹیلرنگ 25 اور کمپیوٹر کورسز میں 30 کے قریب خواتین حصہ لے رہی ہیں۔
خواتین کو جدید ترین ہنر سے آراستہ کرنے کیلۓ تمام تر وسائل بروۓ کار لاۓ جا رہے ہیں۔ کورسز میں کامیاب خواتین کو ورچوئل یونیورسٹی سے فری لانسنگ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، کمیونیکیشن اور سوفٹ سکلز اور کرییٹو رائٹنگ میں سرٹیفیکیٹ بھی دئے جائِیں گے۔
یاد رہے کہ میران شاہ میں خواتین کو بااختیار کرنے کے لیے اہم اقدم اٹھاتے ہوئے وومن ووکیشنل ٹریننگ سنٹر کا قیام عمل میں لایا گیا۔

مزید پڑھیں:  سعودی وزیر نے پاکستان کو سرمایہ کاری کیلئے موزوں قرار دیا