غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی، نادرا موبائل وینز لنڈی کوتل ارسال

ویب ڈیسک: غیر قانونی افغان شہریوں کی وطن واپسی کی شفافیت اور اس کے مکمل ہونے کیلئے نادرا نے ہنگامی بنیادوں پر خیبر پختونخوا میں اپنی خدمات کا آغاز کر دیا۔
افغانستان واپس جانے والے شہریوں کی رجسٹریشن کے لیے نادرا نے پورے ملک سے 22 موبائل وینز جمع کر کے لنڈی کوتل پہنچا دی ہیں۔
ٹرانزٹ پوائنٹ پر موبائل وینز کی سہولت کے ساتھ 20 کاونٹر بھی تشکیل دیے گیے جن میں نادرا کے 140 ملازمین دن رات 24 گھنٹے بلا تعطل اپنی ذمہ داری سر انجام دے رہے ہیں۔ نادرا نے یومیہ رجسٹریشن یکم نومبر سے 15,000 کر دی ہے۔

مزید پڑھیں:  اداکارہ جویریہ عباسی نے دوسری کا اشارہ دے دیا