رستم، شوہر کے ہاتھوں تیز دھار آلہ سے بیوی قتل، لاش برآمد

ویب ڈیسک: رستم کے علاقے میں شادی شدہ خاتون کی ذبخ شدہ لاش گھر سے پولیس نے برآمد کر لی، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقہ خالق آباد میں بدبخت شوہر حیات گل نے اپنی بیوی مسماة (ب) کو تیزدھار آلے سے قتل کردیا تھا؛؛
مقتول خاتون کا تعلق بازار جبکہ شوہر کا تعلق چمڈھیری بخشالی سے بتایا جاتا ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم آئس نشے کا عادی ہے جو بیوی کو قتل کرنے کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔
میاں بیوی ایک ماہ قبل خالق آباد میں کرائے میں رہائش پذیر تھے۔ پولیس نے لاش رستم ہسپتال منتقل کر دی جبکہ ملزم کی تلاش کے ساتھ ساتھ کوششیں جاری ہیں کہ وجہ عناد معلوم کی جا سکے، پولیس آفیسر رستم کے مطابق ابھی تک وجہ عناد معلوم نہ ہوسکی۔

مزید پڑھیں:  پاک چین کا سی پیک منصوبوں پر تعاون بڑھانے پر اتفاق