کرپشن الزامات، علی امین گنڈاپور 15 نومبر کو نیب طلب

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کے رہنماء علی امین گنڈاپورکو نیب پشاور نے طلب کر لیا۔ سابق وزیر کو جاری ہونے والے نوٹس کے متن کے مطابق علی امین گنڈاپور کو تمام جائیدادوں کا ریکارڈ ساتھ لانے کا کہا گیا ہے۔
نیب کے نوٹس کے مطابق پی ٹی آئی رہنماء تمام دستاویزات لیکر 15 نومبر کو نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوں۔
یاد رہے کہ علی امین گنڈاپور پر کرپشن اور آمدن سے زیادہ اثاثے بنانے کا الزام ہے۔

مزید پڑھیں:  چترال کے پہاڑوں میں پھنسا سوئس سیاح ریسکیو کر لیا گیا