چارسدہ، شہید لانس نائیک محمد رفیقِ سرکاری اعزاز کیساتھ سپرد خاک

ویب ڈیسک: ضلع چارسدہ میں گزشتہ روز شہید ہونے والے لانس نائیک محمد رفیقِ کو آبائی قبرستان شیرپاؤ شوڈاگو میں سرکاری اعزاز کیساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔
یاد رہے کہ محمد رفیق تیراہ میں عسکریت پسندوں کے ساتھ جھڑپ میں شہید ہوئے تھے۔
ذرائع کے مطابق شہید لانس نائیک کی نمازجنازہ میں سول و فوجی حکام سمیت علاقے کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
شھید لانس نائیک محمد رفیقِ اپنے پیچھے دو بچوں اور بیوہ کو سوگوار چھوڑ گئے۔

مزید پڑھیں:  نگران حکومت کا گندم درآمد سیکنڈل میں ملوث ہونا انتہائی شرمناک ہے ،پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز