جنوبی وزیرستان میں لڑکیوں کی تعلیم کیلۓ پاک فوج کا بڑا قدم

قوم کی بیٹیوں کے خوابوں کی تکمیل کی طرف ایک اور قدم ۔ پڑھے گا وزیرستان کو بنے کا خوشحال پاکستان
ویب ڈیسک: جنوبی وزیرستان میں پاک فوج کے تعاون سے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کو تعمیر نو اور بحالی کے بعد فعال کر دیا گیا.
قیام امن کے بعد علاقے میں موجود سکولوں کی تعمیر نو اور بحالی کیلۓ پاک فوج نے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کۓ۔ گرلز سکول کو بحالی کے بعد تمام تر سہولیات سے آراستہ کر دیا گیا ہے تاکہ قوم کی یہ بیٹیاں آگے بڑھیں۔
ذرائع کے مطابق سکول میں اس وقت قابل اساتذہ کے زیرنگرانی 90 طالبات زیر تعلیم ہیں، پاک فوج نے بچیوں کے حوصلہ افزائی کیلۓ مفت کتب، سکول بیگز اور سٹیشنری کا سامان بھی تقسیم کیا۔
یاد رہے کہ سکول کی تعمیر نو اور اس کے فعال کرنے پر خصوصاً بچیوں اور علاقے کے لوگوں نے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔

مزید پڑھیں:  نگران حکومت کا گندم درآمد سیکنڈل میں ملوث ہونا انتہائی شرمناک ہے ،پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز