پشاور سمیت صوبہ کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان

ویب ڈیسک: پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کی جانب سے آج ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیش گوئی کی گئِی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کے باعث لاہور، اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش کا امکان ہے.
پشاور سمیت صوبے کے دیگر علاقوں میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہے گا۔
یاد رہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے پشاور سمیت صوبہ کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  تخت بھائی :خوڑ میں نہاتے ہوئے 8سالہ بچہ ڈوب کر جاں بحق