تورخم،پاکستان آنیوالے مسافروں سے امارات اسلامی نے پاسپورٹ چھین لئے

ویب ڈیسک: افغانستان سے پاکستان آنیوالے مسافروں سے طورخم بارڈر پر امارات اسلامی نے پاسپورٹ چھین لئے،افغانستان سائیڈ طورخم میں پھنسے ہوئے مسافر نے رابطہ کرکے بتایا کہ پاسپورٹ ویزے کے باوجود بھی ہم سے پاسپورٹ چھین کر ہمیں پاکستان جانے نہیں دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ طورخم بارڈر افغانستان سائیڈ پر سینکڑوں پاکستانی پھنسے ہوئے ہیں جن سے زبردستی پاسپورٹ چھین کر جانے نہیں دیتے ہیں انکا کہنا تھا کہ افغانستان سائیڈ طورخم میں پھنسے ہوئے افراد میں مسافر و مزدور شامل ہیں، پھنسے ہوئے مسافر نے موبائل -فون پر رابطہ کرکے کہا کہ طورخم گمرک کے امارات اسلامی کے ذمہ دار نے ہمیں یہ احکامات جاری کئے کہ آپ کو بغیر دستخط نہیں چھوڑا جائے گا آپ سب دستخط کر کے پھر نہ آنے کی شرط پر چھوڑ دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ہم مسافر اور مزدور بے بس ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمیں اپنے ملک جانے کی اجازت کے ساتھ پاسپورٹ دی جائے تحریر لکھتے وقت تک وہاں پھنسے پاکستانی کو اجازت نہیں ملی.

مزید پڑھیں:  پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خواجہ سرا شدید زخمی، تھقیقات شروع