آتش گیر مواد کی غیر قانونی فروخت

خیبر پختونخوا حکومت نے صوبہ بھر میں غیر قانونی طور پرآتش گیر مواداور آتش بازی کے سامان کی فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کی ہدایت کردی ہے ‘جبکہ صوبائی حکومت نے وفاقی حکومت سے آتش گیرمواد میں استعمال ہونے والے پوٹاشیم کلورائیڈ کو امپورٹ پالیسی آرڈر میں شامل کرنے کی بھی درخواست کی ہے ‘ امر واقعہ یہ ہے کہ آتش گیر مواد یعنی پوٹاشیم کلورائیڈ اوردیگر متعلقہ کیمیکلز اگرچہ بعض شعبوں میں قانون کے مطابق استعمال ہوتے ہیں جن کے لئے باقاعدہ اجازت نامے جاری کئے جاتے ہیں تاہم ملک بھرمیں جاری دہشت گردانہ کارروائیوں میں تخریب کار اس قسم کے مواد کواستعمال کرکے انسانی جان و مال کے لئے خطرات پیدا کرنے کاباعث بن سکتے ہیں ‘ اس قسم کی کارروائیوںکی تفصیل میں جاے کی چندان ضرورت نہیں ہے کہ اس بارے میں لوگ اچھی طرح جانتے ہیں ‘ ا ن دنوں انتخابی سرگرمیوں کاآغازبھی ہوچکا ہے اور ضرورت اس امر کی ہے کہ سیاسی اجتماعات کو محفوظ بنانے کے لئے آتش گیر مواد کسی بھی تخریب کارگروہ کے ہاتھ جانے اور ملک میں افراتفری پیدا کرنے کی راہیں مسدود کرنے کے لئے ان کیمیکلز کی ترسیل اور خرید و فروخت پرکڑی نگاہ رکھی جائے۔

مزید پڑھیں:  طوفانی بارشیں اورمتاثرین کی داد رسی