علامہ محمد اقبال برصغیر کے مسلمانوں کے عظیم رہنماء تھے، محمد اعظم خان

ویب ڈیسک: یوم اقبال کے موقع پر نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد اعظم خان کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ مصور پاکستان، حکیم الامت علامہ محمد اقبال برصغیر کے مسلمانوں کے ایک عظیم رہنما تھے، انہوں نے اپنی شاعری اور افکار کے ذریعے مسلمانوں کو خواب غفلت سے بیدار کیا۔
نگران وزیر اعلی محمد اعظم خان کا کہنا تھا کہ علامہ محمد اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں کے لئے ایک جداگانہ ریاست کا تصور پیش کیا، انہوں نے مسلمانوں کو اتحاد اور یگانگت کا درس اور اسلام کے حقیقی پیغام کو سمجھنے کی ترغیب دی۔
محمد اعظم خان نے کہا کہ انہوں نے اپنی شاعری کے ذریعے نوجوانوں کی فکری رہنمائی کی، ان کی جانب سے دیا گیا خودی کا تصور قوم خصوصا نوجوانوں کے لئے مشعل راہ ہے۔
انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ علامہ اقبال نے اسلام کے حقیقی تشخص کو اُجاگر کرنے میں بھی بے مثال کردار ادا کیا، بحیثیت قوم آج ہمیں علامہ اقبال کے پیغامات پر کاربند ہونے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ: تنگی میں جائیداد تنازعہ پر فائرنگ سے3افراد جاں بحق