غیر قانونی کرنسی کے کاروبار میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاون

ویب ڈیسک: وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے پشاور زون کی جانب سے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی کے کاروبار میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاون کا سلسلہ ڈائریکٹر پشاور زون نثار تنولی کی ہدایت پر جاری ہے۔
ایف آئی اے ترجمان کے مطابق انٹیلی جنس بنیادوں پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 3 ملزمان گرفتار کر لئے گئے جن سے بھاری رقوم بھی برآمد کی گئی ہے۔ ان گرفتار ہونے والے ملزمان کی شناخت عدنان احمد، محمد اویس اور عبدالطیف کے ناموں سے ہوئی۔
چھاپہ مار کاروائیاں کمرشل بینکنگ سرکل پشاور اور کمپوزیٹ سرکل مردان کی جانب سے کی گئیں، ملزمان کو چوک یادگار پشاور اور صوابی کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔ یاد رہے کہ ملزمان بغیر لائسنس کے کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہے تھے۔
ملزمان سے مجموعی طور پر 57 لاکھ 80 ہزار پاکستانی روپےاور حوالہ ہنڈی سے متعلق ریکارڈ بھی برآمد کیا گیا،،دوران تفتیش ملزمان برآمد کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  گندم سکینڈل :کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان