مالاکنڈ، موٹر کار کھائی میں جا گری، 6 افراد زخمی

ویب ڈیسک: ضلع مالاکنڈ میں موٹر کار کو حادثہ، 6 افراد زخمی، ہسپتال منتقل۔ تفصیلات کےمطابق ضلع مالاکنڈ میں ٹاپ البلال ہوٹل کے قریب موٹر کار گہری کھائی میں جا گری۔ ریسکیو ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کار کھائی میں گرنے کے واقعے میں ہیرو شاہ کے 6 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ مالاکنڈ میں پیش آنے والے حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو موقع پر ہی بٹ خیلہ کیٹگری اے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  صدر مملکت آصف علی زرداری کوئٹہ پہنچ گئے