چترال میں بارش اور برفباری شروع، پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی

ویب ڈیسک: صوبہ کے پرفضاء مقام ضلع چترال میں بارش اور برفباری کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جس سے اونچے اونچے پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی۔
ذرائع کے مطابق اپر اور لوئر چترال میں بارش اور برفباری شروع ہونے سے موسم سرد ہو گیا اور اب اس میں مزید شدت آتی جائیگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ لوئر چترال مڈلگشت میں سیزن کی پہلی برفباری ہے۔ یاد رہے کہ چترال میں برفباری کےبعد سرد ہوائیں موسم کو مزید سرد بنا دیتی ہیں۔

مزید پڑھیں:  گورنر پنجاب کی تقریب حلف برداری ناگزیر وجوہات کی بناء پر ملتوی