چارسدہ، محمد اعظم خان کی نماز جنازہ ادا، سپرد خاک کر دیئے گئے

ویب ڈیسک: نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان کی نماز جنازہ پڑانگ چارسدہ میں ادا کر دی گئی۔
نماز جنازہ میں گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی، نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی، نگران وزیر اعلی سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر، نگران صوبائی کابینہ اراکین، سیاسی و سماجی شخصیات، اعلی سرکاری حکام اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
بعد ازاں مرحوم کو ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ نگران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے انتقال پر صوبہ بھر میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پونچھ میں بھارتی فضائیہ کے قافلہ پر حملہ :1اہلکار ہلاک،4زخمی