پشاور، وائس چانسلرز تقرری کیلئَے قائم سرچ کمیٹی کے چیئرمین مستعفی

ویب ڈیسک: وائس چانسلرز کی تقرری کے لیے قائم سرچ کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر عطاالرحمان نے سیکرٹری ایجوکیشن کو استعفی پیش کر دیا۔ استعفیٰ میں انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ گزشتہ 6 تا 12 ماہ صوبہ بھر کی 12 جامعات بغیر وائس چانسلرز کے ایڈہاک کی بنیاد پر چل رہی ہیں۔ مزید 12 یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز کی مدت ختم ہونے کو ہیں جس کے لئے تقرری 6 ماہ پہلے ہونی چاہئےتھی۔
ڈاکٹر عطاالرحمان کے استعفیٰ میں مزید لکھا گیا ہے کہ وائس چانسلرز کی تقرری کے لئے 3 دفعہ اجلاس گورنر نے بغیر کسی وجہ کے موخر کیا، سرچ کمیٹی کے ممبران اجلاس کے لئے آجاتے ہیں اور اجلاس موخر کر دیا جاتا ہے۔
استعفیٰ میں مزیر لکھا گیا ہے کہ اجلاس کے لئے ٹکٹس خریدی جاتی ہیں، ہوٹل بکنگ کی جاتی ہے لیکن وائس چانسلرز انٹرویوز نہیں ہوتی، نگران حکومت کی عدم دلچسپی کے باعث صورتحال بہت بگڑ گئی ہے۔
ڈاکٹر عطاالرحمان نے سیکرٹری ایجوکیشن کو دیئے گئے استعفیٰ میں لکھا ہے کہ موجودہ صورتحال کے باعث میں سرچ کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے سے استعفی دیتا ہوں۔

مزید پڑھیں:  پشاور، فنڈز کی عدم دستیابی پر بلدیاتی نمائندوں کا احتجاج، مئیر آفس کو تالہ لگا دیا