غزہ میں اسرائیلی مظالم پر امریکی یہودی بھی سراپا احتجاج

ویب ڈیسک: غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف امریکا کے یہودی بھی سراپا احتجاج ہیں۔ ذرائع کے مطابق امریکی شہر آکلینڈ کی سرکاری عمارت کے اندر یہودی مظاہرین نے دھرنا دے دیا۔
دھرنے میں شریک مظاہرین نے غزہ میں جنگ بندی کے نعرے لگائے جبکہ شکاگو میں بھی جنگ بندی کے پلے کارڈز اٹھائے یہودیوں نے مظاہرہ کیا اور اس دوران ٹرانسپورٹیشن سینٹر کے راستے بلاک کردیے۔
دوسری جانب پولیس نے مظاہرین کے خلاف کارروائی کی اور اس دوران 100 سے زیادہ مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔
واضح رہے کہ اسرائیل نواز پالیسی پر امریکی حکومت کے 500 سے زائد اہلکار صدر جوبائیڈن کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

مزید پڑھیں:  بلاول نے پی آئی اے، اسٹیل ملز نجکاری کی مخالفت کردی