الشفاء ہسپتال پر اسرائیلی افواج کا دھاوا، 200 فلسطینی گرفتار

ویب ڈیسک: اسرائیلی افواج نے غزہ کے سب سے بڑے الشفاء ہسپتال پر حملہ کر کے 200 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔
اسرائیلی فوج نے کئی دن کے محاصرے کے بعد الشفاء ہسپتال پر دھاوا بول دیا، ایمرجنسی اور سرجیکل وارڈز کی تلاشی لی۔
اس دوران ڈاکٹروں نے مریضوں کو چھوڑ کر ہسپتال سے نکلنے سے انکار کر دیا، نومولود بچوں کو دوسرے وارڈز میں منتقل کرنا پڑا۔
اسرائیلی افواج کے ھملے کے بعد مریض، طبی عملہ، بے گھر افراد ہسپتال میں محصور ہوگئے جبکہ ہسپتال سے 200 فلسطینیوں کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔
حماس نے الشفاء ہسپتال پر حملے کی ذمہ داری امریکی صدر بائیڈن پر عائد کر دی۔

مزید پڑھیں:  پشاور، فریقین کے درمیان فائرنگ، دو افراد جاں بحق