چین، عمارت میں آتشزدگی سے 26 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ویب ڈیسک: چین کی ایک عمارت میں آگ لگنے سے 26 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ آتشزدگی لولیانگ میں ایک دفتر کی عمارت میں ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کوئلے کی کمپنی کی ملکیت والی عمارت میں آگ چوتھی منزل پر لگی، فائر بریگیڈ حکام نے بھرپور مہارت کا مظاہرہ کیا اور چند گھنٹوں میں آگ پر قابو پا لیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ عمارت میں موجود 63 افراد کو بحفاظت باہر نکالا گیا جبکہ آتشزدگی میں 26 افراد ہلاک ہو گئے۔ متعدد زخمیوں کو فوری طبی امداد پہنچانے اور مزید حفاظتی کارروائیوں میں ریسکیو کی ٹیمیں مصروف عمل ہیں۔
حکام کے مطابق عمارت میں لگنے والی آگ کی وجہ جاننے کیلئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ دوسری جانب چینی صدر شی جن پنگ نے بھی واقعہ کی شفاف تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پنجاب پولیس میں ریفارمز لاکر اسے ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے، علی امین گنڈاپور