افغانوں سے پاکستانی خواتین کی شادی، پشاور ہائیکورٹ نے اہم اعلان کر دیا

ویب ڈیسک: افغانوں سے پاکستانی خواتین کی شادی کے معاملے پر اہم فیصلہ، ذرائع کےمطابق پشاور ہائیکورٹ نے نادرا کو 5 کیسز میں پی او سی کارڈ جاری کرنے کا حکم دے دیا۔ پشاور ہائیکورٹ میں افغان شہریوں سے شادی کرنے والی 35 پاکستانی خواتین کے کیسز کی سماعت جسٹس ارشد علی اور جسٹس وقار احمد نے کی۔
درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ پی او سی کارڈ کے ذریعے کوئی بھی غیرملکی پاکستانی شہری کے تمام حقوق حاصل کرسکتا ہے ماسوائے پاسپورٹ اور ووٹ ڈالنے کے۔
وکیل درخواست گزار نے مزید کہا کہ نادرا افغانوں سے متعلق کارڈ دینے کے قوانین پر عمل نہیں کررہا، نادرا کا یہ اقدام وزارت داخلہ کے مؤقف کے مطابق نہیں، افغان باشنوں کو پی او آر اور اے سی سی کارڈ جاری کیے گئے ہیں۔
اس پر پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے نادرا کو 5 کیسز میں پی او سی کارڈ جاری کرنے پر عملدرآمد کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا۔
عدالت عالیہ نے افغانوں سے پاکستانی خواتین کی شادی کے دیگر 120 کیسز کو اکھٹا کر کے سماعت یکم دسمبر تک ملتوی کردی۔

مزید پڑھیں:  امریکہ ہر صورت حماس کو زیر کرنے کیلئَے کوشاں، قطر کو بھِی تنبیہ