پشاور میں ونٹیج اینڈ کلاسک کار ریلی کا شاندار آغاز، 51 گاڑیوں کی شرکت

ویب ڈیسک: پشاور میں ونٹیج اینڈ کلاسک کار ریلی کا شاندار آغاز کر دیا گیا ہے۔ کار ریلی 18 اور 19 نومبر تک پشاور میں منعقد کی جا رہی ہے جس میں 51 گاڑیاں حصہ لے رہی ہیں۔
ذرائع کے مطابق کار ریلی تاریخی قلعہ بالاحصار پہنچی۔ جہاں پر ونٹیج کاروں کے شوقین بڑی تعداد میں موجود تھے۔ اس موقع پر منتظمین اور حصہ لینے والے کار مالکان نے پاک فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ کا شکریہ اد اکرتے ہوئے کہا کہ تاریخی قلعہ بالاحصار میں تاریخی گاڑیوں کی نمائش سے ایونٹ کو بہت پذیرائی ملی۔
ونٹیج اینڈ کلاسک کار ریلی ہر سال نومبر میں منعقد ہوتی ہے۔ اس سال کار ریلی کا آغاز 12 نومبر کو کراچی سے ہوا تھا۔
اس سلسلہ میں لاہور اور اسلام آباد پہنچنے پر ریلی میں شامل گاڑیوں کی نمائش کی گئی۔ ریلی 19 نومبر 2023ء کو پشاور میں واقع سروسز کلب پر اختتام پذیر ہو گی۔
ونٹیج اینڈ کلاسک کار ریلی میں 1930ء سے 1970ء تک کی مرسڈیز، فورڈ، شیورلیٹ، بوئک، منی اور ووکس ویگن سمیت دیگر گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  سوات، وین کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 16 مسافر زخمی