ون وہیلنگ کی وبائ

سٹی ٹریفک پولیس پشاورنے ناردرن بائی پاس پر ون وہیلنگ کرنے پرمزیددس افرادکوحراست میں لیکرموٹرسائیکل ٹرمینل میں بندکردی ہیں اور سٹی پولیس نے متعلقہ افرادکے والدین سے تحریری ضمانتیں طلب کرلی ہیں، ون وہیلنگ کی یہ وباء کوئی نئی نہیں ہے،اس کاآغازآج سے چند برس پہلے خصوصاًنیوایئرنائٹ پرہونے والی ہلڑبازی سے کیاگیاتھا،مگراب یہ ایک طرح سے بگڑے ہوئے نوجوانوںکیلئے ایک کھیل کی شکل اختیار کرچکاہے،اور خاص طورپراب بھی یوم آزادی کے علاوہ موٹروے کے ان حصوںپرجہاںزیادہ ٹریفک نہیں ہوتی ،یہ برخودغلط نوجوان ون وہیلنگ کرکے نہ صرف دیگرسواریوں کیلئے مشکلات پیداکرتے ہیں بلکہ خود اپنے آپ کو بھی ہلاکت میں ڈالتے ہیں،اور اکثر ان کی اس غیرقانونی حرکت کی وجہ سے ٹریفک حادثات جنم لیتے ہیں،سٹی پولیس کے اس قدام کی تائیدہروہ شخص کرے گاجوقانون کااحترام کرتاہے،متعلقہ افرادکے والدین سے ضمانتیںطلب کرکے سٹی پولیس نے مناسب قدم اٹھایاہے جبکہ ہراس شخص کوجس نے بچوںکوموٹرسائیکل لیکردی ہے اپنی اولاد کوون وہیلنگ کی قباحت کے نتائج سے خبردارکرناچاہیئے۔

مزید پڑھیں:  ہراسانی کی کہانی طویل ہے