سائفر کیس،چیئرمین پی ٹی آئی کے جیل ٹرائل کانوٹیفکیشن کالعدم قرار

ویب ڈیسک: چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل منظور، سائفر کیس میں جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیدیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں جیل ٹرائل کا 29 اگست کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے سماعت کے بعد محفوظ فیصلہ جاری کر دیا۔
عدالت نے جیل ٹرائل کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی انٹراکورٹ اپیل منظور کرتے ہوئے سائفر کیس میں جیل ٹرائل کا 29 اگست کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ غیر معمولی حالات میں ٹرائل جیل میں کیا جا سکتا ہے لیکن جیل ٹرائل قانون کے مطابق اوپن یا ان کیمرا ہونا چاہئے۔ فیصلے میں قرار دیا گیا کہ 13نومبرکو کابینہ منظوری کے بعد جیل ٹرائل نوٹیفکیشن کا ماضی پر اطلاق نہیں ہوگا۔

مزید پڑھیں:  اسلام آباد پر قبضے کی سوچ ترک کرنی ہوگی، خواجہ سعد رفیق