بحری جہاز اغواء، صہیونی حکومت کا الزام ایران نے مسترد کر دیا

ویب ڈیسک: صیہونیوں کی جانب سے بحری جہاز کے اغواء کا الزام ایران نے یکسر مسترد کر دیا۔ اس حوالے سے ایران کا کہنا ہے کہ بحیرہ احمر میں بحری جہاز کے اغواء میں ایران کے ملوث ہونے کا صہیونی حکومت کا الزام بے بنیاد ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ صہیونی حکومت کے جنگی جرائم کی امریکی حمایت پر خطے میں ردعمل آنا فطری بات ہے لیکن اس حوالے سے صہیونی حکومت کا الزام سراسر بے بنیاد ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران میں صہیونی اور متعلقہ دیگر کمپنیوں کی مصنوعات پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ یمن کے حوثیوں کی جانب سے بحیرہ احمر میں مبینہ طور پر اسرائیلی جہاز کے اغواء ہونے کا واقعہ گزشتہ روز سامنے آیا ہے۔

مزید پڑھیں:  یوٹیلٹی سٹورز پر آٹا اور چینی کی قیمتیں اوپن مارکیٹ سے زیادہ