چیئرمین پی ٹی آئی سمیت 29 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش

ویب ڈیسک: 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل میں پیش رفت، چیئرمین پی ٹی آئی سمیت 29 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کر دی گئی۔
اس حوالے سے نگران وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی، وزیر مواصلات و ریلویز شاہداشرف تارڑ، وزارت داخلہ اور دیگر اداروں کے افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں ای سی ایل سے متعلق مختلف نوعیت کے کیسز کا جائزہ لیا گیا۔ وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے ای سی ایل کی جانب سے مختلف محکموں اور اداروں کی طرف سے بھیجے جانے والے 41 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی گئی۔
ذرائع کے مطابق 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل میں نیب کی سفارش پر سابق وزیراعظم چیئرمین پی ٹی آئی، ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی، فرح گوگی، مراد سعید، علی امین گنڈا پور، شیخ رشید احمد سمیت 29 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی گئی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں عدلیہ کی ہدایات پر 13 مختلف نوعیت کے کیسز میں 7 افراد کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی بھی سفارش کی گئی۔
یاد رہے کہ ذیلی کمیٹی کی سفارشات حتمی منظوری کےلئے نگران وفاقی کابینہ کو ارسال کی جائیں گی۔

مزید پڑھیں:  اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی