14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور، اسد قیصر کو جیل بھیج دیا گیا

ویب ڈیسک: سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو ڈسٹرکٹ سیشن جج مردان محمد زیب کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ دوران پیشی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے اسد قیصر کو 14دن کے لیے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
یاد رہے کہ اسد قیصر کو تھانہ پڑانگ ضلع چار سدہ پولیس نے سانحہ 9 مئی کے پرتشدد کیس میں پیش کیا۔ اسد قیصر پر سانحہ 9 مئی کیس میں دہشت گردی کا مقدمہ درج ہے۔
ذرائع کے مطابق سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو کل اینٹی کرپشن کے جج نے ضمانت پر رہا کیا تھا اور اسی دن چارسدہ پولیس نے 9 مئی کیس میں دوبارہ گرفتار کرلیا۔

مزید پڑھیں:  افغان صوبہ بامیان میں فائرنگ ،3غیر ملکیوں سمیت 4افراد ہلاک