امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی میونسپل سروسز پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت

پشاور: 12سال پر محیط 44اعشاریہ 6 ملین ڈالر لاگت سے یو ایس ایڈ فنڈڈ میونسپل سروسز پراجیکٹ کی تکمیل کی تقریب میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے شرکت کی۔ اس موقع پر نگران وزیر بلدیات عامر ندیم درانی، سیکرٹری پی این ڈی خیام حسن خان، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ داود خان اور دیگر نے شرکت کی۔
اس موقع پر امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا کہنا تھا کہ یو ایس ایڈ میونسپل سروسز پروگرام کی مدد سے خیبر پختونخوا کے لوگوں کے صفائی کے نظام، صاف پانی کے سسٹم مِں بہتری ریکارڈ کی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 21یونین کونسلز میں 25ہزار 700میٹر پرانے پائپ لائنز تبدیل کرکے لوگوں کو صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایاگیا، نکاس آب اور نالیوں کے نظام۔کو بہتر کرنے سے 7لاکھ افراد کو صفائی کی بہتر سہولیات مہیا کی گئیں۔
ڈونلڈ بلوم کا کہنا تھا کہ 575گاڑیوں کی مرمت اور مرمت کیلئے ورکشاپ کے قیام سے میونسپل ویسٹ منجمنٹ سروسز میں بہتری آئی ہے، انہوں نے فخریہ انداز میں کہا کہ میونسپل سروسز پراجیکٹ کی تکمیل سے پشاور کے 19لاکھ باسیوں کو بہتر ہائی جین، اربن فلڈنگ کے روک تھام اور ماحولیات کے تحفظ میں مددگار ثابت ہوا، جس پر ہمیں فخر ہے۔
دوران تقریب ڈونلڈ بلوم کا کہنا تھا کہ میونسپل سروسز پراجیکٹ کے علاوہ یو ایس ایڈ نے خیبر پختونخوا حکومت سے مل کر قدرتی افات سے متاثرہ لوگوں کی مدد کی جو لائق ستائش ہے ۔

مزید پڑھیں:  بلدیاتی نمائندوں کی مدت پوری ہونے کو ہے لیکن آج تک ایک پیسہ نہیں ملا