ویب ڈیسک: ضلع لکی مروت کے علاقے سرائے نورنگ میں امن و امان کی ناقص صورتحال کے خلاف علاقہ مکینوں اور کاروباری طبقہ کی جانب سے شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی۔
یاد رہے کہ ہڑتال کی کال امن کمیٹی تحصیل سرائے نورنگ کی جاب سے دی گئی تھی۔
اس دوران سرائے نورنگ میں قائم اکثر نجی تعلیمی ادارے بھی بند تھے۔ اس موقع پر امن کمیٹی کے صدر نے کہا کہ پولیس 15 نومبر کی رات قتل ہونے والے دو نوجوانوں کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرے، انہوں نے کہا کہ پولیس نے ڈیڈ لائن کے باوجود تاحال قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا ہے۔
یاد رہے کہ امن و آمان کی بگڑتی صورتحال پر سرائَے نورنگ میں شٹر ڈاون ہڑتال کی گئی.
Load/Hide Comments