خیبرپختونخوا،سخت سکیورٹی میں پولیومہم شروع ہوگئی

ویب ڈیسک:پولیس کی سخت سکیورٹی میں خیبرپختونخوا میں پیرکے روزسے انسداد پولیو مہم کا پہلا مرحلہ شروع کردیاگیاہے اس مہم کے پہلے مرحلے میں بنوں، پشاور، مردان، کوہاٹ، ملاکنڈ اور ہزارہ ڈویژنزمیں پولیو ورکرز نے گھر، گھرجاکر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے ہیں اس مہم کے دوران پانچ سال تک عمر کے 66لاکھ18ہزار2سو54بچوں کو پولیوسے بچائو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیاہے اور تقریبا 53ہزار5سو پولیس اہلکاربھی تعینات کئے گئے ہیں محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ انسدادپولیو کا دوسرامرحلہ ماہ دسمبر کے پہلے ہفتے سے شروع ہوگا
انسداد پولیو مہم کے دوسرے مرحلے کے دوران جنوبی اضلاع لکی مروت، ٹانک، ڈیرہ اسماعیل خان، شمالی وزیرستان، لوئر جنوبی وزیرستان اور اپر جنوبی وزیرستان میںپانچ سال تک عمر کے 7لاکھ18ہزار244 بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  امریکہ نے اسرائیل کے رفح آپریشن کو غلطی قرار دیدیا