املی اور پودینے کی چٹنی

کسی بھی دعوت جان املی اور پودینے کی چٹنی
اجزا:
پودینہ ایک گڈی، املی کاگودا ایک پیالی، پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ، پسا ہوا کالانمک ایک چٹکی، پسا ہوا گڑ ایک چائے کا چمچ، نمک حسب ذائقہ، باریک کٹا ہوا ہرا دھنیا سجانے کیلئے۔
ترکیب:
پودینے میں لال مرچیں ملا کر پیس لیں اور ایک پیالے میں نکال لیں، اس میں املی کا گودا شامل کرکے ایک ساس پین میں ڈالیں، اس میں گڑ ملا کر بگھلنے تک پکائیں اور اتار لیں، اس میں کالا نمک اور نمک شامل کریں اور ہرے دھنیا سے سجا کر پیش کریں۔۔۔۔۔