لوئر دیر میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے شہری عاجز ‘احتجاج کا اعلان

ویب ڈیسک :ضلع لوئر دیر میں بجلی کی طویل ترین اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے شہری عاجز آگئے‘ سیاسی جماعتوں نے واپڈا کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ضلع بھر میں مسلسل اور طویل ترین لوڈ شیڈنگ کے باعث کاروباری مراکز میں تجارتی سرگرمیاں شدید متاثر ہوگئی ہیں جس کی وجہ سے تاجروں کو کافی مشکلات کا سامنا ہے کرنا پڑ رہا ہے ۔
لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے گھروں ‘ تعلیمی اداروں اور مساجد میں پانی ناپید ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں خواتین بھی سخت اذیت کا شکار ہو چکی ہیں ۔
ضلع بھر کی سیاسی جماعتوں نے ناروا لوڈ شیڈنگ سے تنگ آکر واپڈ ا کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا اعلان کردیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  9مئی: خیبر پختونخوا حکومت کا جوڈیشل کمیشن کیلئے پشاور ہائیکورٹ کودوبارہ خط