دورہ آسٹریلیا، شدید بارش کے باعث پاکستان کرکٹ ٹیم کا پریکٹس سیشن منسوخ

ویب ڈیسک: پی سی بی کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کرکٹ ٹیم کا پہلا پریکٹس سیشن شدید بارش اور ژالہ باری کے باعث منسوخ کیا گیا۔
قومی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے کینبرا پہنچ گئی ہے جہاں 6 سے 9 دسمبر تک چار روزہ میچ کھیلے گی جس کے بعد 14 دسمبر سے دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز ہوگا۔
پاکستان ٹیم کا آج پہلا پریکٹس سیشن شیڈول تھا جسے شدید ژالہ باری کے باعث منسوخ کر دیا گیا ہے۔
پی سی بی کی جانب سے کپتان شان مسعود سمیت دیگر کھلاڑیوں کی تصاویر بھی شیئر کی گئیں جو کہ بارش سے بچنے کے لئے شیلٹر میں پناہ لئے کھڑے ہیں۔
یاد رہے کہ تین میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ پرتھ میں کھیلا جائے گا، دوسرا ٹیسٹ 26 دسمبر سے میلبرن میں جبکہ سڈنی میں تیسرا اور آخری ٹیسٹ 3 جنوری کو شروع ہوگا۔

مزید پڑھیں:  ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا