سابق حکمرانوں نے ملک لوٹا، ہمارا ایجنڈ خدمت خلق ہے، پرویز خٹک

ویب ڈیسک: ضلع دیر بالا میں شمولیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس سے سابق وزرائے اعلی پرویز خٹک اور محمود خان سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔
سابق وزیر اعلیٰ محمود خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کا منشور امن ترقی اور انصاف ہے، ہمارے دور میں دیر بالا میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبے پائہ تکمیل تک پہنچائے گئے۔
پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ صوبے کے تمام محکموں میں ذاتی طور پر ہمارے دور میں اصلاحات لائی گئیں۔ سب سے بڑھ کر صوبے میں صحت کارڈ کا اجراء کر کے انقلابی اقدامات کئے ہیں۔
انہوں نے عوامی خدمت کا نعرہ بلند کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ایجنڈا صرف اور صرف صوبے کے عوام کی خدمت کرنا ہے۔
تقریب کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ اج ملک ہمارے حکمرانوں کی وجہ سے تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے، میں حلف اٹھا کر کہتا ہوں کہ عمران خان سمیت تمام سابق حکمرانوں نے ملک کو لوٹا ہے۔

مزید پڑھیں:  9 مئی واقعات، صوبائی وزیر مذہبی امور عدنان قادری کی ضمانت خارج