8 فروری کا دن باریاں لینے والوں کے احتساب کا دن ہوگا، سراج الحق

ویب ڈیسک: ملک بھر میں عام انتخابات کے حوالے سے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا کہنا تھا کہ 75 سال سے ملک پر مافیا مسلط ہے، 8 فروری کو ووٹ کے ذریعے عوام باریاں لینے والوں کا احتساب کریں گے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی کیلئے نوجوانوں کو آگے آنا ہو گا اور انہیں ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے ملک کی بے لوث خدمت کیلئے کمر بستہ ہونا ہوگا۔
ان کا فلسطین کی صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت کو بیان بازی سے آگے بڑھ کر بھی کچھ کرنا ہوگا۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ 8 دسمبر تا 8 فروری الیکشن کیلئے نوجوان جہد مسلسل کریں گے تب ہی مسائل میں کھرے ملک کو کامیابی کے ٹریک پر ڈالا جا سکے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ آنے انتخابات میں عوام باریاں لینے والوں کا احتساب کرینگے۔ انتخابات کے حوالے سے تمام قیاس آرائیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر اس بار بھی جمہوریت ڈی ریل ہوئی تو پھر اسے ٹریک پر لانا مشکل ہو جائے گا۔

مزید پڑھیں:  عوام پربجلی گرا دی گئی،یونٹ مزید 1 روپے 47 پیسے مہنگا