پی ایس ایل 9، غیر ملکی کھلاڑیوں کی دھماکے دار انٹَری

ویب ڈیسک: پی ایس ایل 9 میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی دھماکے دار انٹری، انٹرنیشنل پلیئرز کی ابتدائی فہرست تیار کرلی گئی۔ پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے 9ویں ایڈیشن کیلئَے تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں کے نام ڈرافٹ میں شامل کر کے ابتدائی فہرست تیار کر لی گئی۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 9 کے ڈرافٹ میں پلاٹینئم کیٹیگری میں تمام غیر ملکی کھلاڑیوں کو رکھا گیا ہے۔
اس فہرست میں انگلینڈ کے ڈیوڈ میلان، جیمی اوورٹن، ڈیوڈ ویلی اور ریس ٹوپلی، بنگلادیش کے شکیب الحسن، ویسٹ انڈیز کے اوڈین سمتھ، نیپال کے سندیپ لیمی چانے،
پروٹیز کرکٹر ڈوائن پریٹوریس اور وینڈرڈوسن، سری لنکا کے انجیلو میتھیوز، کوشال مینڈس اور داسن شناکا، افغان کرکٹر نوین الحق اور مجیب الرحمان پلاٹینیم کیٹگری میں شامل ہیں۔
ڈائمنڈ کیٹگری میں بنگلادیش کے تمیم اقبال، تسکین احمد اور مشفیق الرحیم، نمیبیا کے ڈیوڈ ویسا اور افغانستان کے محمد نبی، نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل، جنوبی افریقہ کے لونگی انگیڈی، ریزا ہینڈرکس، انگلینڈ کے جارڈن کوکس، اولی پوپ اور ویسٹ انڈیز کے جانسن چارلس کے نام شامل ہیں۔
پی ایس سیل 9 کیلئے بنائی گئی گولڈ کیٹگری میں افغانستان کے نجیب اللّٰہ زدران اور بنگلادیش کے نجم الحسین شنتو کو رکھا گیا ہے۔
یاد رہے کہ پی ایس ایل 9 کے ایڈیشن کیلَئے تمام تر تیاریاں آخری مرحلے میں داخل ہو چکی ہیں۔

مزید پڑھیں:  حماس کے حملے میں 3اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے