تخت بھائی پریس کلب کے فنانس سیکرٹری عزت محمد خپلواک کے گھر پر فائرنگ

ویب ڈیسک :تخت بھائی پریس کلب کے فنانس سیکرٹری اور سینئر صحافی عزت محمد خپلواک کے گھر پررات کی تاریکی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ‘ کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا ۔
تخت بھائی پولیس نے صحافی عزت محمد خپلواک کے فرزند سید فواد خان ایڈوکیٹ کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف دفعات 324/427 کے تخت مقدمہ درج کرکے تفتیش اور ملزمان تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش شروع کردی۔
صحافیوں نے واقعہ کی خلاف صحافیوں کا شدید احتجاج کرتے ہوئے ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کردیا ۔
دوسری جانب تخت بھائی پریس کلب کا ہنگامی اجلاس صدر مسلم خان صابر کی زیر صدارت میںمنعقد ہوا جس میں جس میں جنرل سیکرٹری اکبر خان یوسفزئی اور دیگر ممبران حاجی ہدایت اللہ مہمند ، محمد شاہد خان ، حاجی فضل وہاب روغانی ، الحاج دوست محمد درویش ، حاجی وزیر زادہ امجد ، حاجی حیات اللّٰہ اختر ، جاوید عالم مہمند ، ڈاکٹر جان عالم ، عزیز وہاب یوسفی ، خلیل اللہ مہمند ، طارق یوسفزئی ، مطیع اللہ ، حمزہ خان، افتخار خان ، پامیر جان پامیر ، حاجی مراد علی مراد ، فضل حادی ، ابراہیم سید یوسفزئی ، ملک رحمان وزیر ، وارث خان مہمند اور فیصل زادہ مہمند ، عزیز بسمل نے شرکت کی۔
اجلاس کے شرکاءنے فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے صحافیوں کو دبانے کی سازش قرار دیا۔
اجلاس میں واقعہ میں ملوث ملزمان کی تین دن کے اندر گرفتار کرنے کا مطالبہ اور بصورت دیگر صوبہ بھر میں احتجاج کرنے کا اعلان کیا گیا ۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کیخلاف عرب ممالک کا ایکا، غزہ سے انخلا پر زور