پشاور، مہنگائی کا جن بے قابو، گڑ کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے

ویب ڈیسک: ملک بھر میں جاری مہنگائی نے تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو متاثر کر کے رکھ دیا ہے۔ حالیہ مہنگائی کی لہر سے جہاں غریب طبقہ متاثر ہے وہیں کاروبار سے جڑے لوگ بھی شدید بحرانی کیفیت کا شکار ہیں۔
ذرائع کے مطابق مہنگائی میں مسلسل اضافے کے اثرات پشاور میں گڑ کی قیمتوں پر بھی پڑنے لگے۔ ایک سال کے دوران گڑ کی بوری کی قیمت میں 5 ہزار روپے تک کا اضافہ نوٹ کیا گیا جس کے بعد 78 کلو کی گڑ کی بوری اب 13 ہزار روپے میں فروخت ہونے لگی ہے۔
اس پر شہریوں نے گڑ کا استعمال ہی ترک کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔ اس حوالے سے شہریوں اور دکانداروں کی جانب سے انتظامیہ سے مطالبہ کیا جانے لگا ہے کہ گڑ کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کئے جائیں۔
یاد رہے کہ گڑ کی پیداواری صلاحیت بھی متاثر ہونے لگی ہے جبکہ مہنگائی نے اس بارآور فصل کو شدید متاثر کر کے رکھ دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیر اعظم اورصدر اسلامی ترقیاتی بینک کامنصوبوں کو جلدمکمل کرنے پر اتفاق