پشاور فٹ بال لیگ سیزن 6 کا افتتاحی میچ شنواری کلب کے نام

ویب ڈیسک: پشاور فٹ بال لیگ سیزن 6 طہماس خان فٹ بال سٹیڈیم میں شروع ہوگئی جس کے افتتاحی میچ میں شنواری فٹبال کلب نے معراج کلب ہزارہ کو 0-4 سے شکست دے کر فاتحانہ آغاز کر لیا جبکہ افتتاحی روز دوسرا میچ آتش ٹانک اور آئیڈیل چترال فٹبال کلبوں کے مابین 1-1 سے برابر رہا۔
اس موقع پر ممتاز سماجی شخصیت ظفر اللہ خان مہمان خصوصی تھے۔ پشاور فٹبال لیگ سیزن 6 کا باضابطہ افتتاح طہماس خان فٹبال سٹیڈیم پشاور میں ہوا۔ چمپئن شپ میں اسلام آباد، لاہور اور خیبرپختونخوا سمیت 8 مختلف ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔
افتتاحی میچ شنواری فٹبال کلب اور ہزارہ فٹبال کلب کے درمیان کھیلا گیا جس میں شنواری کلب نے 0-4 سے کامیابی حاصل کی، شنواری کلب کی جانب سے منصور نے 2، اسد اور محمد علی نے ایک ایک گول کیا۔
دوسرا میچ آتش ٹانک فٹبال کلب اور آئیڈیل چترال فٹبال کلب کے درمیان کھیلا گیا جو کہ 1-1 گول سے برابر رہا۔ میچ کے دوران پہلا گول 53 ویں منٹ میں آتش ٹانک کی طرف سے رحمان اللہ نے سکور کیا جس کے ساتھ میچ میں انہیں 0-1 سے برتری حاصل ہوئی جس کو کھیل کے 58 ویں منٹ میں آئیڈیل چترال کی طرف سے شیراز نے برابر کر دیا۔

مزید پڑھیں:  جعلی سرکار کو جلد زمین بوس کردیں گے ، بیرسٹر سیف