آئی جی پولیس کی ایل آر ایچ آمد‘ ورسک روڈ دھماکہ کے زخمیوں کی عیادت کی

ویب ڈیسک :انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا اختر حیات خان نے مچنی گیٹ میں ہونے والے دھماکے میں زخمیوں اور بنوں میں پولیو مہم کے دوران شرپسندوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے پولیس جوان کی عیادت کے لیے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کا دورہ کیا۔
سی سی پی او سید اشفاق انور ایس ایس پی آپریشنز کاشف آفتاب عباسی اور دیگر پولیس افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
آئی جی پی نے زخمیوں کے لواحقین سے ملاقات کی اور علاج معالجے کے حوالے سے ڈاکٹرز حضرات سے بھی بات چیت کی، امدادی چیک پیش کئے۔
بعد ازاں آئی جی پی نے گزشتہ روز بنوں میں پولیو مہم کے دوران شرپسندوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے پولیس جوان کی عیادت بھی کی۔
آئی جی پی نے زخمی ہونے والے پولیس جوان کی جرات و بہادری اور پیشہ ورانہ فرائض کی بطریق احسن ادائیگی کی تعریف کی اور انکا حوصلہ بڑھاتے ہوئے امدادی چیک پیش کئے۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈاپور کی ضمانت قبل ازگرفتاری میں 6 مئی تک توسیع