علی امین گنڈاپور کی ضمانت قبل ازگرفتاری میں 6 مئی تک توسیع

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی توڑ پھوڑ اور احتجاج کے کیس میں ضمانت قبل ازگرفتاری میں‌6 مئی تک توسیع کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق انسداد دہشتگری عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس پر سماعت کی اس دوران علی امین گنڈاپور اپنے وکیل راجہ ظہور الحسن کے ہمراہ پیش ہوئے ۔
جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ 6 مئی کو پشاور میں ایک اہم میٹنگ ہے وہاں جانا ضروری ہے، اگر 6 مئی کی تاریخ رکھنی ہے تو حاضری سے استثنیٰ دی جائے۔
بعد ازاں عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی ضمانت قبل ازگرفتاری میں 6 مئی تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

مزید پڑھیں:  9مئی :وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے عام معافی کا مطالبہ کردیا