نسیم شاہ فٹ، چھوٹے رن اپ سے بولنگ شروع

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ فٹ ہونے لگے، انہوں نے چھوٹے رن اپ سے بولنگ کا آغاز کر دیا ہے۔
نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) لاہور میں نسیم شاہ کا ری ہبلیٹیشن آخری مرحلے کا آغاز کردیا گیا ہے، فاسٹ بولر ڈاکٹر سٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ اور فزیو تھراپسٹ کی نگرانی میں ٹریننگ کررہے ہیں۔
نسیم شاہ فی الوقت ہلکی ورزش اور جزوی بولنگ پریکٹس کررہے ہیں جبکہ کل سے باقاعدہ بیٹنگ شروع کریں گے۔

مزید پڑھیں:  برازیل میں بارش و سیلاب نے تباہی مچا دی ،78افراد ہلاک