سابق کینگرو سٹار شین واٹسن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہیڈ کوچ مقرر

ویب ڈیسک: پاکستان سپر لیگ 9 میں نہ صرف انٹرنیشنل کرکٹرز نے بطور کھلاڑی جوائننگ کی بلکہ کوچ کی حیثیت سے بھی ایونٹ میں حصہ لیا۔ ذرائع کے مطابق سابق آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹسن کو پاکستان سپر لیگ 9 کیلئَ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر، ٹیم ڈائریکٹر معین خان اور ٹیم مینجمنٹ نے پاکستان سپر لیگ 9 کے لیے سابق آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹسن کو فرنچائز کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا۔
سرفراز احمد کی قیادت میں پی ایس ایل 4 کی فاتح ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی تیم میں شین واٹسن شامل رہے ہیں، اس لئے انہیں سرفراز احمد کی قیادت میں کھیلنے کا اچھا خاصا تجربہ ہے۔

مزید پڑھیں:  اداکارہ جویریہ عباسی نے دوسری کا اشارہ دے دیا