سڈنی، یونائیٹڈ کپ کا دوسرا ایڈیشن 29 دسمبر سے شروع ہوگا

ویب ڈیسک: آسٹریلیا یونائیٹڈ کپ کے دوسرے ایڈیشن کی میزبانی کیلئَے تیار، ایونٹ 29 دسمبر سے آسٹریلیا میں شروع ہوگا۔
ایسوسی ایشن آف ٹینس پروفیشنلز اور ویمنز ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام یونائیٹڈ کپ کا دوسرا ایڈیشن 29 دسمبر تا 7 جنوری 2024ء آسٹریلیا کے شہروں پرتھ اور سڈنی میں کھیلا جائے گا۔
ٹورنامنٹ میں 18 مختلف ممالک کی ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں نظر آئیں گی جن کو چھ مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، ہر گروپ میں تین، تین ٹیموں کو رکھا گیا ہے۔
گروپ اے میں پولینڈ،سپین اور برازیل، گروپ بی میں یونان، کینیڈا اور چلی جبکہ گروپ سی میں دفاعی چمپئن امریکا،برطانیہ اور میزبان آسٹریلیا کی ٹیمیں شامل ہیں۔
گروپ ڈی میں فرانس اٹلی اور جرمنی، گروپ ای میں جمہوریہ چیک، چین اور سربیا جبکہ گروپ ایف میں کروشیا ،نیدرلینڈز اور ناروے کو رکھا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  تخت بھائی :خوڑ میں نہاتے ہوئے 8سالہ بچہ ڈوب کر جاں بحق