انگلش پریمیئر لیگ میں آرسینل کی ریکارڈ 11 ویں فتح

ویب ڈیسک: انگلش پریمیئر لیگ میں آرسینل نے 11 فتوحات کے ساتھ ہی ریکارڈ قائم کر لیا۔ یاد رہے کہ آرسینل نے لیوٹن کو جبکہ وولور ہیمپٹن نے برنلے کو مات دیدی ۔
لیوٹن کو ہرا کر آرسنل نے انگلش پریمیئر لیگ میں 11ویں فتح جبکہ وولور ہیمپٹن کی لیگ میں پانچویں کامیابی ہے۔
ذرائع کے مطابق انگلش پریمیئر لیگ کے مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، لیوٹن ٹاؤن اور آرسنل کی ٹیموں کے درمیان میچ میں آرسنل کی ٹیم ٓغاز سے ہی حاوی رہی اور مدمقابل ٹیم کے گول پوسٹ کو تختہ مشق بنائے رکھا۔
گیبریل مارٹینیلی نے میچ کے 20 ویں منٹ میں ایک گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلادی، جواب میں لیوٹن ٹاؤن نے مقابلہ 1-1 سے برابر کر دیا۔
میچ کے پہلے ہاف پر آرسنل کو لیوٹن ٹاؤن کے خلاف 1-2گول کی برتری حاصل تھی، دوسرے ہاف میں لیوٹن ٹاؤن کے ایلیا ادیباؤ نے گول کر کے مقابلہ ایک مرتبہ پھر 2-2 گول سے برابر کر دیا۔
لیوٹن ٹاؤن کے راس بارکلی نے 57 ویں منٹ جبکہ آرسنل کے کائی ہاورٹز نے میچ کے 60 ویں منٹ میں گول سکور کر کے مقابلہ 3-3 گول سے برابر کر دیا۔
سخت مقابلے کے بعد آرسنل کے ڈیکلن رائس نے میچ کے آخری لمحات 90 ویں منٹ میں ایک گول کر نہ صرف اپنی ٹیم کو 3-4 گول کی برتری دلائی بلکہ فتح بھی دلا دی۔

مزید پڑھیں:  راولپنڈی میں کالعدم ٹی ٹی پی کے 2دہشتگرد ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک