انٹر زونل ویمن کرکٹ چمپئن شپ، مالاکنڈ کو بنوں کے ہاتھوں شکست

ویب ڈیسک: ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا کے زیراہتمام انٹر زونل ویمن کرکٹ چمپئن شپ بینظیر ویمن یونیورسٹی پشاور میں شروع ہوگئی۔ افتتاحی میچ میں بنوں نے ملاکنڈ کو شکست دے کر فاتحانہ آغاز کر دیا۔
ایونٹ کا باضابطہ افتتاح پاکستان کرکٹ بورڈ ویمن ونگ کی سربراہ تانیہ ملک نے کیا ان کے ہمراہ ایڈیشن ڈائریکٹرہائیرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا اقبال خان، خیبرپختونخوا کرکٹ ونگ کوارڈینیٹر حسینہ، ڈائریکٹر سپورٹس ماریہ ثمین سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔
انٹر زونل ویمن کرکٹ چمپئن شپ کے پہلے مرحلے میں 170 ٹیموں نے حصہ لیا جس میں ہر زون سے فاتح ٹیموں نے انٹر زونل چمپئن شپ کیلئے کوالیفائی کیا۔
افتتاحی میچ بنوں اور مالاکنڈ زون کے درمیان کھیلا گیا۔ بنوں کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں ایک وکٹ پر 95 رنز بنائے۔
نسیمہ نے بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار 68 رنز بنائے، جواب میں ملاکنڈ زون کی پوری 50 رنز پر آؤٹ ہوگئی جس میں حسنہ 19 رنز کے ساتھ نمایاں سکور رہیں۔
بنوں کی طرف سے ماہ نور نے 3، شاداب نے 2، نسیمہ اور ثانیہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، نسیمہ کو بہترین آل راؤنڈ پر پرفارمنس پر ویمن آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  برازیل میں بارش و سیلاب نے تباہی مچا دی ،78افراد ہلاک