کھادکی مانگ میں اضافہ،قیمتیں دگنا ہوگئیں

ویب ڈیسک:پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں کھاد کا خود ساختہ بحران پیدا کردیاگیا ہے یوریا کھاد کی بوری 3600روپے کی سرکاری قیمت کے بجائے بلیک میں 6ہزار روپے سے بھی زائد میں فروخت کیا جارہا ہے جبکہ انتظامیہ نے اس صورتحال پر خاموشی اختیارکر لی ہے ۔ گندم سمیت دیگر فصلوں کی کاشت کے لئے یوریا کی کھاد تاجروں کے لئے اہم ترین ضرورت بن گئی ہے تاہم شہر کے مختلف مقامات پرکھاد فروخت کرنے والی دکانوں کے تاجروں میں کھاد کا بحران پیدا ہوگیا ہے
بعض تاجروںکے پاس کھا دنہ ہونے کے باعث کاشتکاروں کو مشکلات درپیش آ رہی ہے جبکہ بعض مقامات پر اسے بلیک میں فروخت کیا جارہاہے۔ ڈیلرز نے یوریا کھاد کی قیمت میں خود ساختہ طور پر اضافہ کردیاہے ۔ کسان کھاد کے حصول کے لئے سارا دن سٹورز پر خوار ہونے لگے ہیں۔ کسانوں کو سرکاری نرخوں پر یوریا کھاد کے حصول کے لئے سیاسی لوگوں یا انتظامی افسران سے رابطے کر رہے ہیں علاقہ چیئر مینوں اور بلدیاتی نمائندوں سے بھی رابطے کئے جا رہے ہیں

مزید پڑھیں:  پنجاب کے سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان